Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں مذہبی آزادی پر مکمل اطمینان ہے، طاہر اشرفی

Now Reading:

پاکستان میں مذہبی آزادی پر مکمل اطمینان ہے، طاہر اشرفی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی آزادی پر مکمل اطمینان ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اقلیت و اکثریت کے مسائل کا سامنا تو ہوتا ہے لیکن پاکستان میں اتنے نہیں جتنے دنیا میں ہیں، ایک سال میں ایک سو ستائیس شکایات مختلف مذاہب کے لوگوں کی جانب سے آئیں جنہیں حل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام جبر کی بنیاد پر مسلمان بنانے کا قائل نہیں اگر کوئی ایسا کرتا تو اسلام کا نمائندہ نہیں ہے، اسلام اپنے پیغام حقانیت کو پھیلاتا ہے جسے اطمینان قلب سے خوش آمدید کہتا ہے، اسلام ایسے لوگوں سے جو جبر کی بنیاد پر کلمہ پڑھانا چاہتے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ نابالغ اور جبری شادیاں ناقابلِ قبول ہیں، فیصلہ کیا ہے ایک وفد ملک کے تمام مختلف مذاہب کے قائدین کے پاس جا کر مسائل کا حل تلاش کریں گے، مذہبی مافیا جو مسلک کے نام پر گمراہ کرتا ہے جو اصل قائدین پنڈت ، گرو سب ان کے پاس جائیں گے، 4 دسمبر کو لاہور میں مسیحی برادری کے مقتدر قائدین سے کریں گے تاکہ لوکل سطح پر مسائل کو حل کیا جا سکے۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ رمشا مسیح کیس پر کہا تھا بیٹی کسی ہندو عیسائی سکھ یا کسی اقلیت کی ہو بیٹی ملک و قوم کی بیٹی ہے جسے تحفظ سب کی ذمہ داری ہے، 16 رکنی کمیٹی میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہیں سربراہی خود کر کے مسیحی برادری کے پاس جا کر حقیقی مسائل سن کر حل کریں گے، ذاتی مسئلے کے مسائل کو مذہب سے نہیں جوڑا جا سکتا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ علما بورڈ نے 1 سو 13 کیسز کا فیصلہ کیا ہے، امریکی مذہبی آزادی کی رپورٹ پر کہوں گا بھارت میں 2 سو چرچ مساجد پادری بشپس کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، این جی اوز اسلام آباد میں غیر ملکی سفارت کاروں میں جا کر تو بات کرتی ہیں جب ہم مذہبی ہم آہنگی کی بات کرتے ہیں تو ہمارے ساتھ بات نہیں کرتے، این جی اوز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پروپیگنڈے کے بجائے حقیقی مسائل کا حل نکالیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ ناموسِ رسالت ﷺ توہینِ مذہب کو باہمی بات چیت سے حل کرنا ہوگا، عمران خان نے انٹرویو میں کہا اسلام جبر کا قائل نہیں ہے، جب اسلام کسی کو جبر پر مسلم کی اجازت نہیں دیتا اگر کوئی ایسا کرتا تو اسلامی نظریات و تعلیمات کے منافی کام کر رہا ہے، کسی بھی مذہب کے متعلق پروپیگنڈہ نہیں ہونا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر