نیب نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر نگرانی چار سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر نگرانی چار سالوں میں 1194 ملزمان کو سزائیں ہوئیں، چار سالوں میں نیب کے سیکشن دس کے تحت 447 ملزمان کو سزائیں ہوئیں، نیب کے سیکشن 25 بی کے تحت چار سالوں میں 747 ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔
نیب کے مطابق سیکشن دس کے تحت سب سے زیادہ سزائیں نیب کراچی میں 205 ملزمان کو سزائیں ہوئیں، سیکشن 25 بی کے تحت سب سے زیادہ سزائیں نیب سکھر میں جاری کیسوں 291 ملزمان کو سزائیں ہوئیں، سیکشن 25 بی کے تحت کراچی اور لاہور میں جاری کیسوں میں 167 /، 167ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔
نیب کے مطابق سیکشن 25 بی کے تحت نیب راولپنڈی میں جاری کیسوں میں 75 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News