Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘ہم حکومت کا ساتھ نبھا رہے ہیں لیکن وہ نہیں نبھا رہے’

Now Reading:

‘ہم حکومت کا ساتھ نبھا رہے ہیں لیکن وہ نہیں نبھا رہے’

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم حکومت کا ساتھ نبھا رہے ہیں لیکن وہ نہیں نبھا رہے۔

تفصیلات کے مطابق ق لیگ نے اتحادی رہنے کا فیصلہ مزید ایک روز کیلئے ملتوی کر دیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل شام کو ہوگا۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی انتظامیہ ہر ضلع میں ہمارے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے، 3 سال سے ہم انہیں وفاق اور صوبے میں ساتھ لے کر چل رہے ہیں، ہم ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں لیکن یہ نہیں نبھا رہے۔

سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے، کیا حکمران بھول گئے کس طرح ووٹ مانگے بغیران کو کامیابی ملی؟ حکمران یہ بھی بھول گئے ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کیلئے بھی نہیں آیا، سینیٹ کے مشکل ترین الیکشن میں ہم نے اللہ کے فضل سے انہیں کامیابی کے ساتھ نکالا۔

یاد رہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کل جاری کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر