
پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا۔
اجلاسں میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کے سربراہ اور مرکزی قائدین شرکت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرینگے۔
اجلاس میں آج لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقعہے۔
اس کے علاوہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پر بھی غور ہوگا، اسٹیئرنگ کمیٹی آئین کے حامی بیانیہ کو بڑھانے کی سفارش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا کہنا ہےکہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نومبر کے اختتام سے پہلے کیا جائے۔
اس کے علاوہ لانگ مارچ کے اختتام پر اسمبلیوں سے استعفیں دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے مطابق وکلاء، صحافیوں، لیبرز سمیت دیگر شعبہ ہائے کے افراد کے ساتھ ملکر کنونشنز منعقد کی جائے۔
اسٹیئرنگ کمیٹی نے رابطہ مہم شروع کرنے کی بھی سفارش کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ مہم کے تحت ملک بھر میں جلسے، مظاہرے، پیہہ جام ہڑتال، اور ایک ضلع سے دوسرے ضلع تک مارچ کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News