Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں گاڑیاں چھیننے والے گروہ کے 2 اہم کارندے گرفتار

Now Reading:

کراچی میں گاڑیاں چھیننے والے گروہ کے 2 اہم کارندے گرفتار

کراچی میں نادرن بائی پاس سے گاڑیاں چھین کر تاوان کا مطالبہ کرنے والے گروہ کے 2 اہم کارندے گرفتار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا تھا کہ ملزمان نادرن بائی پاس اور اطراف کے علاقوں سے گاڑیاں چھین کر ان کے عیوض تاوان کا مطالبہ کرتے تھے، ملزمان سے چھینی گئی سوزوکی اور زیرِ استعمال فورچیونر برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق مورخہ 25 نومبر 2021 کو ملزمان تیسر ٹاؤن کے علاقے سے ڈرائیور انصار الحق سے کمپنی کی سوزوکی چھین کر فرار ہوئے تھے، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1832/2021 بجرم دفعہ 395 تھانہ سرجانی میں درج ہے۔

 سوہائی عزیز کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گزشتہ شب چھینی گئی سوزوکی کے عیوض بھاری تاوان کا مطالبہ کیا، مدعی نے سرجانی پولیس سے رابطہ کر کے واقع کی اطلاع دی جس کے بعد ایس ایچ او سرجانی نے ہمراہ ٹیم حکمتِ عملی سے کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی سوزوکی اور فورچیونر برآمد ہوئی، ملزمان سے برآمدہ فورچیونر کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Advertisement

ضلع ویسٹ پولیس کے مطابق ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں محمد صادق اور محمد بخش شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر