Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائیک رحمان اور لانس نائیک عارف شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، عبدالقیوم نیازی

Now Reading:

نائیک رحمان اور لانس نائیک عارف شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، عبدالقیوم نیازی

عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ نائیک رحمان اور لانس نائیک عارف شہید  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں ، نائیک رحمان اور لانس نائیک عارف شہید  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں  سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

محمود خان نے واقعے میں دو  سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

Advertisement

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے دتہ خیل میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے باعث 2 سپاہی شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ، فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو سپاہی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہداء میں 27 سالہ نائیک رحمان اور 22 سالہ لانس نائیک عارف شامل ہیں جبکہ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر