Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیل سیکھنے اور سوچنے کی جگہ ہے، خورشید شاہ

Now Reading:

جیل سیکھنے اور سوچنے کی جگہ ہے، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے  کہ حراست میں بہت سی کتابیں پڑھتا تھا، جیل سیکھنے اور سوچنے کی جگہ ہے۔

خورشید شاہ  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ مجھے کیوں جیل میں ڈالا گیا، میرا کیا قصور تھا؟ آمدن سے زائد اثاثے خود ڈھونڈ رہا تھا مجھے مل جائیں تو سب حکومت کو دے دوں گا خود ایک فیصد رکھوں گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما کا کہناتھا کہ  حکومت مجھے سیاست سے آؤٹ کرنا چاہتی تھی، اس لیے حراست میں رکھا۔

 خورشید شاہ نےکہا کہ اگر میں جیل سے باہر ہوتا تو پوری کوشش کرتا کہ اپوزیشن کا اتحاد نہ ٹوٹے کیونکہ  جب بھی کوئی اتحاد ٹوٹتا ہے اس کا نقصان جماعتوں کو کم ملک کو زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں پہلی بار نہیں گیا، جیل سیکھنے اور سوچنے کی جگہ ہے، حراست میں بہت سی کتابیں پڑھتا تھا۔

Advertisement

خورشید شاہ نے ملکی خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اس وقت کی خارجہ پالیسی کمزور ترین پالیسی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ  کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پہلے اپنا گھر مضبوط کرنا چاہیے، جمہوری طریقے سے حکومت کو گھر بھیجنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر