پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حراست میں بہت سی کتابیں پڑھتا تھا، جیل سیکھنے اور سوچنے کی جگہ ہے۔
خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ مجھے کیوں جیل میں ڈالا گیا، میرا کیا قصور تھا؟ آمدن سے زائد اثاثے خود ڈھونڈ رہا تھا مجھے مل جائیں تو سب حکومت کو دے دوں گا خود ایک فیصد رکھوں گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما کا کہناتھا کہ حکومت مجھے سیاست سے آؤٹ کرنا چاہتی تھی، اس لیے حراست میں رکھا۔
خورشید شاہ نےکہا کہ اگر میں جیل سے باہر ہوتا تو پوری کوشش کرتا کہ اپوزیشن کا اتحاد نہ ٹوٹے کیونکہ جب بھی کوئی اتحاد ٹوٹتا ہے اس کا نقصان جماعتوں کو کم ملک کو زیادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں پہلی بار نہیں گیا، جیل سیکھنے اور سوچنے کی جگہ ہے، حراست میں بہت سی کتابیں پڑھتا تھا۔
خورشید شاہ نے ملکی خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اس وقت کی خارجہ پالیسی کمزور ترین پالیسی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پہلے اپنا گھر مضبوط کرنا چاہیے، جمہوری طریقے سے حکومت کو گھر بھیجنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News