Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی ہندوبرادری کو دیوالی پر مبارکباد

Now Reading:

وزیراعظم کی ہندوبرادری کو دیوالی پر مبارکباد
وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے ہندوبرادری کو ان کے تہوار دیوالی پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی را بطےکی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مقیم تمام ہندو شہریوں کیلئے خوشی کے اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج ہندو برادری دنیا بھر میں اپنا مذہبی تہوار دیوالی منا رہی ہے ، اس خوشی کے دن ہندو برادری پٹاخے پھوڑتی ہے اور اپنی رسومات کے مطابق عبادات کرتی ہے۔

Advertisement

پاکستان میں بھی ہندو برادری جوش و خروش سے دیوالی منا رہی ہے، جس پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں بسنے والے تمام ہندو شہریوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔

DIWALI-hindu

دوسری جانب پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی دیوالی پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ دیوالی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے ، برائی کتنی ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اٹل ارادے اور جہدِ مسلسل کے ہاتھوں شکست ہی اس کا مقدر ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ملک میں اندھیروں، ناانصافیوں اور عدم مساوات کے خلاف لڑنا ہی پی پی پی کا فلسفہ ہے، قائدِ عوام، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری نے اقلیتی برادری کی بہبود کے لئے اقدام اٹھائے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی آئندہ حکومت ملک میں اقلیتوں کی ترقی، ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے مزید اقدام اٹھائے گی۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ پی پی ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کےلئے بھی اقدام اٹھائے گی۔

انہوں نےاپنے پیغام میں مزہد کہاکہ ہندو برادری آج دیوالی پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بھی روشنیوں کے تہوار دیوالی پر نیک تمناﺅں کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ہندو برادری پاکستانی متنوع معاشرے کا ایک قابل فخر حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی ہندو برادری کا ملک کی تعمیر، ترقی اور خوش حالی میں اہم کردار ہے، ہندوبرادری کے اس اہم تہوار کی خوشیوں پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

 گزشتہ روزہندوؤوں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر جامشورو کی کوٹری میں ہندو برادری کا بڑا اجتماع ہوا۔

سندھ بھر سے سینکڑوں افراد جامشورو کے کوٹری ہنومان مندر دیوالی منانے پہنچے، دیوالی کے میلے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

Advertisement

میلے میں شریک افراد نے کہاکہ دیوالی کا موقع خوشی منانے اور باٹنے کا دن ہوتا ہے، کوٹری میں سندھ بھر سے یاتری جشن منانے آتے ہیں۔

یاد رہے کہ دیوالی کے موقعے پر ہندو برادری اپنی منتیں پوری کرنے کے لیے ہنومان مندر آتے ہیں، شیوک کمار کا خاندان 50 سال سے سندھ میں اجتماع کا انعقاد کرتا آ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر