شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھرمیں اجاگرکرنا ہے۔
پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر امور کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم دنیا کو بتارہے ہیں کشمیر ایک فلیش پوائنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارت کے ظالمانہ قوانین سے آگاہ کرنا ہے ، مسئلہ کشمیر دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے ، اس سے قبل پاکستان میں ایسی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ، مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کی تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں ، عدلیہ بحالی تحریک میں وکلاء کا کردار اہم تھا ، کشمیرپاکستان کاحصہ ہے عالمی برادری کوفیصلےپرعمل کرناہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر عالمی برادری کی خاموشی پر سوال کیوں نہیں اٹھتا ، نوازشریف نے کشمیر حل کرنے کی بات کی تو مودی کے یارہونے کے فتوے لگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News