Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 20.73 فیصد اضافہ

Now Reading:

کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 20.73 فیصد اضافہ

ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.73 فیصدکااضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2021 تک کی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو105.120 ملین ڈالرکا فائدہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.73 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو87.07 ملین ڈالرکا فائدہ حاصل ہواتھا۔

اس مدت میں فٹ بالزکی برآمدات میں اضافہ کی شرح 17.22 فیصدرہی، جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں فٹ بال کی برآمدات سے ملک کو50.14 ملین ڈالرکا فائدہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 42.78 ملین ڈالرتھا۔

دستانوں کی برآمدات میں اس مدت کے دوران 6 فیصدکی شرح سے اضافہ ہوا، جاری مالی سال میں دستانوں کی برآمدات سے ملک کو 24.55 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23.16 ملین ڈالرتھا۔

اکتوبرکے مہینہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 33.55 فیصد ریکارڈکی گئی ۔

Advertisement

اکتوبرمیں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو27.22 ملین ڈالرکا فائدہ ہوا۔

گزشتہ سال اکتوبرمیں کھیلوں کے سامان کی برآمد سے ملک کو 20.38 ملین ڈالرکا فائدہ حاصل ہواتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملکی برآمدات میں مجموعی طورپر24.94 فیصدکی شرح سے اضارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں میں اب تک کی بڑی کمی ریکارڈ
پنشنرز کیلئے بڑی خبر آگئی
برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر
اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل کے استعمال کو روکنے کیلئے جیمرز لگانے پر غور
پاکستان میں سوزوکی جی ڈی 110 کی نئی قیمت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر