
وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان غربت میں کمی لانے اور غریبوں کو ریلیف دینے کے لیے پوری طرح کوشاں ہیں۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راشن رعایت ایپ کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو راشن خریداری پر رعایت ملے گی، وزیر اعظم عمران خان غربت میں کمی لانے اور غریبوں کو ریلیف دینے کے لیے پوری طرح کوشاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رعایتی راشن پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے میڈیا حکومت کا ساتھ دے، غریب گھرانے رعایتی راشن کی خریداری کے لیے جلد اپنی رجسٹریشن کروائیں۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ احساس کفالت پروگرام میں خواتین کو درپیش مسائل کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ضلع میانوالی میں جہاں جہاں احساس پروگرام کا سروے نہیں ہوسکا وہاں جلد سروے مکمل کروایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News