
موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان سمیت متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار648 ہوگئیں۔
Statistics 19 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 40,143Advertisement
Positive Cases: 418
Positivity %: 1.04%
Deaths : 10
Patients on Critical Care: 1083— NCOC (@OfficialNcoc) November 19, 2021
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار143 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 418 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران پاکستان میں کورونا میں کورونا کیسز کی شرح 1.04 رہی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 83 زیرعلاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے۔
این سی اوسی اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 73 ہزار 767 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار268 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار421اور بلوچستان میں 33 ہزار 425 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 427، گلگت بلتستان میں 10 ہزار405 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 527 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News