Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد

Now Reading:

وزیراعظم کی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

عمران خان  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بابر اعظم اور ٹیم کے لیے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں بخوبی جانتا ہوں کہ آپ سب اس وقت کیسا محسوس کر رہے ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان  نے  مزید کہا کہ مجھے کرکٹ کے میدان میں بھی ایسی ہی مایوسیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن گرین شرٹس نے اپنی کرکٹ کے معیار اور جیت میں جس عاجزی کا مظاہرہ کیا اس پر فخر ہوگا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، میتھیو ویڈ کو 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہونے کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا تھا۔

میچ کے اختتام پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دیں گے تو وہ میچ لے لیں گے کچھ غلطیاں ‏ضرور ہوئیں لیکن مجموعی طور پر ٹیم نے اچھا کھیلا۔

Advertisement

یاد رہے ٹی 20  ٹورنامنٹ کا فائنل میچ  آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر