Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو تبدیل سیاست دان یا مولانا نہیں طلبہ کریں گے، فواد چوہدری

Now Reading:

پاکستان کو تبدیل سیاست دان یا مولانا نہیں طلبہ کریں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ کسی سیاست دان، مولانا یا بیورو کریٹ کو پاکستان تبدیل نہیں کرنا، پاکستان میں تبدیلی یونیورسٹی اور طلبہ کو تبدیلی لانی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک جانب مریم نواز کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلوں کی سماعت کی سولہویں التوا کی درخواست دی جاتی ہے اور دوسری طرف عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے مہم جاری و ساری ہیں، یہ سیسیلین مافیا نہیں تو اور یہ لوگ کیا ہیں؟

اس سے قبل راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ میں ایک وکیل ہوں لیکن جب سائنس وٹیکنالوجی کا وزیر بنا تو سائنس کا کچھ پتہ نہیں تھا، کسی سیاست دان، کسی مولانا یا بیورو کریٹ کو پاکستان تبدیل نہیں کرنا، پاکستان میں تبدیلی یونیورسٹی اور طلبہ کو تبدیلی لانی ہے۔ امریکا میں ایک یونیورسٹی نے 3 ہزار ارب ڈالر کی معیشت کھڑی کردی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بہت شاندار ہے، جب ملک میں کورونا کی وبا آئی تو ہم اس وقت کچھ نہیں بنا رہے تھے، ماسک اور کٹس سمیت تمام چیزیں بیرون ملک سے منگوا رہے تھے۔ پاکستان صرف 7 ماہ میں کووڈ سے متعلقہ تمام اشیاء کو ناصرف بنانے بلکہ بیرون ملک بھیجنے بھی لگ گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسرائیل ،بھارت، امریکا اور چین کی زراعت دیکھیں وہ کیسی تبدیل اور ترقی کر رہی ہے، اب روایتی نہیں ماڈرن زرعی فارم کی ضرورت ہے۔ صرف انتہا پسند ہی چھوٹے دماغ کے ہوتے ہیں، طلبا کسانوں کو بہتر پیداوار کے بارے میں بتائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر