Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، کامل علی آغا

Now Reading:

حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، کامل علی آغا
Kamil Ali Agha

سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ پارٹی کی پارلیمانی قیادت کی مشاورت کے بعد حکومت کی حمایت جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

مشترکہ اجلاس سے متعلق مسلم لیگ ق کےسینیٹر کامل علی آغا نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے وفاقی وزراء کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی اوراپنے تحفظات سے عمران خان کو اگاہ کیا۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ وزیراعظم سےملاقات کے بعد پارٹی کے وفاقی وزراء کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔

مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا ہے کہ عوامی ایشوزپرتسلسل کےساتھ رابطے رہنے چاہییں۔

صحافی نےسوال کیا کہ کیا ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پرق لیگ کو حکومت نے مطمئن کرلیا ہے؟

Advertisement

کامل علی آغا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے ہمارے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

صحافی نے مزید سوال کیا کہ طارق بشیر چیمہ نے حکومت کو بلز پر ووٹ نا دینے کا اعلان کیا تھا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ چیمہ صاحب درست فرماتے ہے ان کے تحفظات ہیں، میرے بھی تحفظات تھے۔ مگر پارٹی نے جب فیصلہ کرلیا تو ہم سب ووٹ دینے کے پابند ہوں گے۔ ابھی تک ہمارے مطالبات پر 20 فیصد بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کو ہرمعاملے پر مشاورت کا کہتے ہیں۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ سب کو اعتماد میں لیں۔

ق لیگ کے مطالبات وفاق تسلیم نہیں کر رہی یا بزدار صاحب؟ کے سوال پر کامل علی آغا نے جواب دیا کہ ق لیگ کو ذیادہ تحفظات پنجاب حکومت سے ہیں۔ پنجاب میں ہمارے تحفظات مزید بڑھ رہے ہیں۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ ق لیگ اتحادی ہونے کا ثبوت دے رہی ہے مگر حکومت نہیں دے رہی۔

Advertisement

حکومت کی پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے سوال پرسینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ہماری توخواہش ہے کہ حکومت پانچ سال مکمل کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر