
ترجمان وزیر اعظم معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ شریف خاندان اقتدار کی خاطر وطن تک کو بیچ سکتے ہیں۔
ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر ہو کر اقامے پر پلمبر کی نوکری سے بڑا لطیفہ کیا ہو سکتا ہے؟ احسن ارسطو بتائیں کہ ماضی کی حکومتیں کتنی بار آئی ایم کے سامنے سرنڈر ہوئیں؟
ان کا کہنا تھا کہ بتائیں کہ 1997 اور 2014 میں میاں مفرور نے قرض لے کر ملکی وقار کتنا بلند کیا؟ ملک لوٹنے والے سیاسی بیانات دے کر عوام کے زخموں پر اصل نمک پاشی کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ دھاندلی کا منجن بیچنے والے الیکشن ریفارمز سے بھاگ رہے ہیں، اصل حقیقت یہی ہے کہ شریف خاندان اقتدار کی خاطر وطن تک کو بھی بیچ سکتے ہیں۔
ترجمان وزیر اعظم معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ نا اہل شریف اور درباریوں کی کرپشن کی سیاہ کاریاں عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے معیشت پر تباہ کن اثرات ہوں گے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ 2 ہفتے میں پیٹرول 18 روپے اور ڈیزل 20 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کے معیشت پر تباہ کن اثرات ہوں گے، مہنگائی کی سوپر سونامی آئے گی۔
احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا تھا کہ حکومت اتنا بے ہنگم اضافہ کرنے پر اس لئے مجبور ہوئی ہے کیونکہ وہ روپیہ کی گراوٹ روکنے میں قطعاً ناکام رہی ہے، یہ گراوٹ حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
دو ہفتہ میں پٹرول Rs 18 اور ڈیزل Rs 20 فی لیٹر سے زائد اضافے کے معیشت پہ تباہ کن اثرات ہونگے-مہنگائی کی سوپر سونامی آئیگی- حکومت اتنا بے ہنگم اضافہ کرنے پہ اس لئے مجبور ہوئی ہے چونکہ وہ روپیہ کی گراوٹ روکنے میں قطعا ناکام رہی ہے-یہ گراوٹ حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے https://t.co/JWosN23VbY
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 4, 2021
یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 8 روپے 3 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے کا اضافہ کر کے فی لیٹر نئی قیمت 116 روپے 53 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 72 پیسے کا اضافہ کر کے فی لیٹر نئی قیمت 114 روپے 7 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News