Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی، شہباز شریف

Now Reading:

مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی۔ 

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اپنی تعداد پوری ہے، مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی۔

صحافی نے سوال کیا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے یا شکست دیں گے۔

اس پرشہباز شریف نے کہاکہ ہمارے پاس عددی تعداد پوری ہے،جو اللہ کو منظور ہو گا وہی ہو گا انشااللہ۔

Advertisement

واضح رہےکہ مشترکہ پارلیمانی اجلاس آج ہوگا، جس کا 60 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے، اجلاس دن 12 بجے شروع ہوگا۔

اجلاس میں مجموعی طور پر 29 بلز منظوری کےلیے پیش ہونگے۔

حکمراں جماعت اوراتحادیوں کے اراکین کی تعداد 222 ہے،اپوزیشن جماعتوں کےاراکین کی تعداد 219 ہے۔

 آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے 20 سے زائد بل ایک ساتھ منظورکرانے کی تیاری کرلی۔

حکومت انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ مشین، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور کلبھوشن یادیو سے متعلق بل سمیت 20 سے زائد بل منظور کرانے کی کوشش کرے گی جب کہ اپوزیشن بھی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

Advertisement

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق دو بل پیش کیے جائیں گے۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز ای وی ایم اور سمندر پار پاکستانیوں کے انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق ہیں۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں ووٹرزفہرستوں کا اختیار نادرا کو دینے کی ترمیم شامل ہے۔

کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف نظرثانی بل ایجنڈے کا حصہ ہے، انسداد جنسی زیادتی تحقیقات اور ٹرائل کا بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے جو خصوصی تحقیقاتی ٹیمز اور عدالتوں کی تشکیل سے متعلق ہے۔

حیدرآباد انسٹیٹیوٹ فار ٹیکنیکل اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے قیام، خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کی روک تھام سے متعلق کریمنل لاء ترمیمی بل اور بچوں کی جسمانی سزا کے تدارک کا بل بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

مردم شماری سے متعلق تحفظات پر مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کا ریفرنس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج (بدھ) دوپہر 12 بجے طلب کیا تھا۔

Advertisement

اپوزیشن کی حکومتی قانون سازی روکنے کی منصوبہ بندی 

اپوزیشن نے حکومتی قانون سازی روکنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے احتجاج کا پلان ہے،شورشرابہ اور ہنگامہ آرائی کےلیے بھی اراکین کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ہربل پر ووٹنگ کو چیلنج کیا جائے گا، حکومت کو قانون سازی بلڈوز نہیں کرنے دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بلڈوز کرنے کی صورت میں اسپیکر ڈائس کے احتجاج کا بھی منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے آنے پر ان کا گھیراؤ بھی پلان میں شامل ہے۔

Advertisement

حکومت کو مختلف بلز منظور کروانے کےلیے ایوان میں موجود اراکین کی سادہ اکثریت درکار ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر