
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب ریکوری اور ہاٹ منی دونوں ایک اہم معاملے ہیں۔
نیب کی جانب سے ریکور کی گئی رقم کا معاملہ میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے قومی خزانے سے غائب رقم کے معاملے پر اپوزیشن ارکان سے اہم مشاورت کی، اپوزیشن نے نیب کی ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔
ارکان نے نیب کی ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کے لئے چیئرمین سینیٹ خزانہ کمیٹی کو خط لکھ دیا، خط سینیٹر سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان فاروق نائیک کی جانب سے لکھا گیا، سینیٹر مصدق ملک، سعدیہ عباسی اور انوار الحق کاکڑ بھی خط لکھنے والے ارکان میں شامل ہیں۔
ارکان نے تحقیقات کے لئے ذیلی کمیٹی کے قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔
خط میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے 821 ارب سے زائد کی رقم ریکور کرنے کا دعوی کیا گیا۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ قومی خزانے میں ساری رقم جمع نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ہاٹ منی کی پاکستان منتقلی اور اس کے اثرات کا بھی ایک اہم معاملہ ہے، نیب ریکوری اور ہاٹ منی دونوں ایک اہم معاملے ہیں۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ دونوں معاملات کی تحقیقات کے لئے سینیٹ خزانہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی قائم کی جائے۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ ذیلی کمیٹی تحقیقات کرے کہ نیب کی جانب سے ریکور کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع نہیں ہوئی تو کہاں گئی؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News