
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری ایک پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔
عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 3, 2021
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے، وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News