Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج عمران خان نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا، شہباز گِل

Now Reading:

آج عمران خان نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا، شہباز گِل
شہباز گل

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ آج عمران خان نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہوگا اور سمندر پار پاکستانی دنیا کہ کسی بھی حصے میں ہوں وہاں سے ووٹ ڈال سکیں گے، آج عمران خان نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔

Advertisement

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ مام مافیا کی مخالفت کے باوجود عمران خان نے یہ کر دکھایا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حق سمیت دیگر بل منظور ہو گئے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی عددی برتری ثابت ہوگئی۔

انتخابی اصلاحات ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی، جس میں حکومت کے حق میں 221 ووٹ اور مخالفت میں 203 ووٹ ملے، بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔

اس سے قبل انتخابات ترمیم دوم بل 2021 پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی جانب سے انتخابی ترمیم دوم بل 2021 زیر غور لانے کی تحریک پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

تحریک کی حمایت میں 221 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 203 ووٹ پڑے۔ حکومت نے اپوزیشن کو 18ووٹوں سے شکست دے دی۔

اپوزیشن کے دس جبکہ حکومت کے پانچ ارکان مشترکہ اجلاس میں موجود نہیں ہیں۔پیپلزپارٹی کے سکندر میندھرو، نویدقمر، یوسف تالپور غیر حاضر ہیں جبکہ علی وزیر، اخترمینگل بھی ایوان کی کارروائی میں شریک نہیں ہوئے۔

اپوزیشن نے ترمیم پر گنتی کو چیلنج کر دیا۔ پیپلز پارٹی رکن تاج حیدر نے اعتراض اٹھایا کہ پہلے گنتی کو درست کریں۔

اسپیکر نے ترمیم پر دوبارہ گنتی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر