
آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں سے اکثر لوگ پریشان رہتے ہیں لیکن اس کی وجہ نہیں جانتے۔
دی سن کے مطابق ڈاکٹر روشنی پٹیل نامی ماہر امراض چشم نے بتایا ہے کہ کھانے میں زیادہ نمک استعمال کرنے سے بھی آپ کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ سکتے ہیں، جن سے کھانے میں نمک کی مقدار کم کرکے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔
روشنی پٹیل کا کہنا تھا کہ نمک کی زیادتی سے جسم میں مائع مواد میں رکاوٹ کا امکان بڑھ جاتا ہے اور عموماً یہ مائع مواد آنکھوں کے نیچے جمع ہوتا ہے جس سے اس جگہ پر جلد کی رنگت سیاہی مائل ہو جاتی ہے۔
ایسے لوگوں جن کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہوتے ہیں ان کو اپنی خوراک میں نمک کی مقدار کم کر دینی چاہیے۔
جو لوگ انیمیا کے عارضے کا شکار ہیں انہیں چاہیے کہ آئرن سے بھرپور اشیاءکو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں کیونکہ اس سے آکسیجن کو ٹشوز تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے جس سے آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم ہونے میں مدد ملتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News