Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم عمران خان سے مسلم ممالک کے سفیروں کی ملاقات

Now Reading:

وزیر اعظم عمران خان سے مسلم ممالک کے سفیروں کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے مسلم ممالک کے سفیروں کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام پر مسلم ممالک کے سفیروں سے بات چیت کی۔

وزیراعظم پاکستان نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کے تصور اور وژن کا خاکہ بھی پیش کیا۔

Advertisement

اس مو قع پر وزیراعظم نے کہاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوری انسانیت کے لیے رحمت ہیں۔

وزیر اعظم  عمران خان نے اسلام کے آفاقی پیغام کی اپیل اور ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں بشمول عدل کے اصولوں پر عمل کرنے کی نعمتوں پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ قانون کی حکمرانی، عوام کی فلاح و بہبود اور علم کے حصول پر غیر متزلزل توجہ حقیقی سماجی بہبود اور ترقی کے حصول کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلمان اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات کو پوری طرح سمجھیں اور ان کی تقلید کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد باہمی تحقیق کے ذریعے سنت کی گہرائی سے فہم کو فروغ دینا ہے، نوجوانوں کو اپنے اسلامی تشخص، اقدار اور ثقافت کے تحفظ کے لیے ضروری آلات فراہم کرنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺاتھارٹی کو مسلم نوجوانوں کو درپیش عصری مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور جدید چیلنجز بالخصوص اسلامو فوبیا کے حوالے سے مربوط اور منطقی فکری جواب پیش کرنے کے لیے دنیا بھر کے اسلامی اسکالرز کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا پابند بنایا گیا تھا۔

اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے اسکولوں میں اخلاقیات کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مسلم نوجوانوں کی کردار سازی، اصولوں اور اسلام کی حقیقی روح کے مطابق ہو سکے۔

وزیراعظم عمران خان نے پرنٹ، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا کے کردار کی اہمیت اور نوجوان نسل کے طرز زندگی اور شخصیت کی نشوونما پر ان کے مواد کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سفیروں سے اس حوالے سے ان کے تعمیری خیالات بھی سنے۔

مسلم ممالک کے متعدد سفیروں نے وزیر اعظم کے اس اقدام کو سراہا۔

سفیروں نے ہر عالمی فورم پر امت مسلمہ کے مقاصد کے لیے وزیراعظم عمران خان کی بھرپور حمایت کا بھی اعتراف کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر