
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آج بھی میچ جیت کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھے گی۔
سردارعثمان بزدار نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں کامیابی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے پہلے چاروں میچوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے، پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی قوم کی امیدوں پر پورا اترے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم آج کے میچ میں فتح کیلئے دعا گو ہے، بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان اور نمیبیا کو شکست دینے کے بعد قومی کھلاڑیوں کا مورال بہت بلند ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف جیت کے لئے آج بھی قومی کھلاڑیوں کو باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News