Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈ میں مزید بیڈز مختص کئے جائیں، شفقت محمود

Now Reading:

ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈ میں مزید بیڈز مختص کئے جائیں، شفقت محمود

وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈ میں مزید بیڈز مختص کئے جائیں۔

شفقت محمود کی زیرِ صدارت ایوانِ اقبال میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایم پی ایز، ایم این ایز، واسا، ایم سی ایل، سی ای او ایجوکیشن، ہیلتھ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ڈینگی کریش پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی 37 یونین کونسلز میں ڈینگی کریش پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، ڈینگی کریش پروگرام میں 1200 ڈینگی ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈ میں مزید بیڈز مختص کئے جائیں، ڈینگی کے کنفرم مریضوں کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا چیک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں ڈینگی کے مریض داخل ہو رہے ہیں، اجلاس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر نہیں، وہاں پر نظام بہتر بنائے جائیں، ہمارا مقصد لاہور شہر کو گندگی سے پاک کرنا ہے، واسا سیوریج سسٹم کو بہتر بنائیں۔

 اجلاس میں ایس این جی پی ایل کے نمائندگان نے بھی بریفنگ دی، لیسکو کو لٹکتی ہوئی تاروں کو ہٹانے کی ہدایات کیں۔

شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، انڈر پاسز اور دیگر ڈویلپمنٹ اسکیموں کے حوالے سے ڈی ڈی او ڈویلپمنٹ اور ایل ڈی اے حکام سے تفصیلی بریفنگ لی گئی۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے بریفنگ لی اور مزید بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کریں اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر