Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ (ن) میڈیا کی آزادی اور آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

مسلم لیگ (ن) میڈیا کی آزادی اور آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میڈیا کی آزادی اور آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے پی ایف یو جے کو مبارکباد دی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہیومن رائٹس آف پاکستان کی طرف سے پی ایف یو جے کو آزادی صحافت کا ایوارڈ ملنا قابلِ تحسین ہے، مسلم لیگ (ن) میڈیا کی آزادی اور آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافت کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنا ہر وردی اور بغیر وردی والے ڈکٹیٹر کا مشغلہ رہا ہے، جمہوریت کے لئے جتنی جدوجہد اور قربانیاں سیاستدانوں کی ہیں اتنی ہی صحافیوں کی ہیں، کنٹرولڈ میڈیا ڈکٹیٹر شپ کی پہلی نشانی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے بعد عمران خان کے دور میں سب سے زیادہ صحافیوں نے آمرانہ ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا ہے، عمران خان کو میڈیا نے ہیرو بنایا پھر اسی عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد سب سے پہلے میڈیا کی زبان بندی کی، عمران خان کو ہر سچ بولنے والا اور ان کی کرپشن کے کارنامے بے نقاب کرنا والا صحافی اپنا دشمن لگتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان کے میڈیا نے مشکل حالات میں حق اور سچ کا دامن ہاتھ نہیں چھوڑا، ہم  شہزاد ذوالفقار، ناصر زیدی اور ذوالفقار مہتو سمیت تمام ورکنگ جرنلسٹ کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، مسلم لیگ (ن) جمہوریت پسند، اظہارِ رائے اور میڈیا کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو سلام کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر