Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران صاحب آپ کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران صاحب آپ کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

 ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب آپ کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے پٹرول  کی قیمتوں میں اضافے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اور عمران صاحب کا ہر اعلان صرف جھوٹ، فراڈ اور دھوکہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کیا آپ کو عوام سے جھوٹ بول کر شرم بھی نہیں آتی، عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے عوام پہ ترس کھائیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریلیف  پیکج کے بعد چینی 150 روپیہ کلو اور پٹرول 146روپیہ عوام کی تضحیک ہے ، عوام جانتی ہے کہ آپ کا ریلیف پیکج اپنے اے ٹی ایمز ، مافیا اور کارٹلز کے لیے ریکیف اور  عوام کیلئے صرف تکلیف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتے ، اللہ کا واسطہ ہے عوام کو اپنا استیفیٰ دے دیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بھڑنے سے ایک بار پھر آٹا ، چینی ، گیس ، بجلی ،دوائی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

‎ مریم اورنگزیب  کا کہنا تھا کہ تکلیف پیکج کے تحت پٹرول چینی  کی قیمت بڑھانا عوام کی مشکلات میں اضافہ اور مافیا کی زندگیوں میں آسانیاں لانے اور جیبیں بھرنے کیلئے سنگِ میل ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب مہنگائی سے پسی عوام کی چیخوں اور بددعاؤں کی آوازیں سُنیں اور استیفیٰ دیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے  رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر