وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گڈ گورننس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں مہنگائی کے حالیہ رجحان کی وجہ سے پاکستان میں اس وقت مہنگائی کے اثرات پڑ رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گڈ گورننس سے متعلق اجلاس۔
بین الاقوامی منڈی میں مہنگائی کے حالیہ رجحان کی وجہ سے پاکستان میں اس وقت مہنگائی کے اثرات پڑ رہے ہیں۔ وزیراعظم pic.twitter.com/2ziFGu8e28
Advertisement— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) November 8, 2021
عمران خان نے کہا کہ ہم گڈ گورننس اور بہتر پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے ضروری اشیاء کی قیمتوں کی موثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے سپلائی چین پر مناسب کنٹرول ، قیمتوں کا موثر نفاذ اور ذخیرہ اندوزی پر سخت چیک کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر مارکیٹ کمیٹیوں کو مزید موثر بنا کر عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے نویں مہینے میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
