Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کے پاس شور مچانے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

اپوزیشن کے پاس شور مچانے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے، وزیر خارجہ
شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس شور مچانے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیڈ گورننس، کرپشن، انتقامی سیاست کا سیاہ باب ختم ہوچکا ہے، اب ملکی ترقی و وقار کا سفر شروع ہوچکا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں اور احتجاج سے ترقی کا سفر نہیں رک سکتا، اپوزیشن کے پاس شور مچانے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے، حکومت کے پاس عوامی ترقی کا ایک بہت بڑا ایجنڈا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف پیکج کا مقصد عوام کو مہنگائی سے نجات دینا ہے، وزیر اعظم ریلیف پیکج سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہوگی، اپوزیشن نے گزشتہ 30 سالوں میں عوام کو کونسا ریلیف دیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہماری حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، حکومت کو اندرون و بیرون ملک بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے، جلد حالات بہتری کی طرف ہوں گے۔

Advertisement

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان خلوص نیت، ایمانداری اور دیانت داری سے ملک کی خدمت کر رہے ہیں، عوام اب خالی نعروں پر یقین نہیں رکھتی، پاکستان کے تمام معاشی اشارے مثبت ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دورہ سندھ کامیاب رہا، سندھ کی عوام زرداری کی پارٹی سے تھک چکے ہیں، سندھ کی عوام تبدیلی چاہتے ہوئے عمران خان کی راہ دیکھ رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر