مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر مراد آباد کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر مراد آباد کے قریب بارات میں شامل کار اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا ہے، ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ بارات رنگپور سے شاہجمال کی جانب جارہی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News