
این سی او سی کی ٹیم
وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں چیئرمین واپڈا نے وزیرِ اعظم کو ڈیکیڈ آف ڈیمز کے تحت جاری ڈیمز کی تعمیر پر پیش رفت پر آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے منصوبوں پر کام کی رفتار کو سراہتے ہوئے منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی بھی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو بتایا کہ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی پر کام تیزی سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News