عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی سندھ کے سادات بزرگ تھے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کلفٹن حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی ، عبداللہ شاہ غازی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فتح خوانی کی۔
سردار عبدالقیوم نیازی کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بھی موجود تھے ، انہوں نے مزار پر سیکورٹی اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی سندھ کے سادات بزرگ تھے ، حضرت نے اسلامی بیچ بویا اور اس کی آبیاری کی ، کشمیری دور دور سے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کیلئے آتے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ مزار پر مزید تعمیر و ترقی کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News