
وزیراعظم اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے ظہرانے میں شرکت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے حکومتی ارکان کےاعزاز میں ظہرانہ کچھ دیر بعد ہوگا۔
ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی کی وزیر اعظم ہاؤس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر اعظم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر بات چیت کرینگے اور اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان ارکان کو قانون سازی کی منظوری پر ہدایات دینگے۔
اس کے علاوہ حکومتی پارلیمانی ٹیم ارکان کو قانون سازی پر بریفنگ دے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم مختلف قومی امور پر ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو اعتماد میں لیں گے۔
ارکان پارلیمنٹ کو قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News