Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل سے متعلق عدالت کا تحریری حکم نامہ

Now Reading:

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل سے متعلق عدالت کا تحریری حکم نامہ
IHC

توہینِ عدالت سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافیوں اورمیڈیا ورکرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ایف یو کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے میں عدالت نے پوچھا کہ سیکریٹری اطلاعات اور سیکریٹری قانون بتائیں میڈیا ورکرز صحافیوں کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات اٹھائے ہیں؟ سیکرٹری اطلاعات اور سیکریٹری قانون دو ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مفاد عامہ کے معاملے کے پیش نظر صدر سپریم کورٹ بار اور صدر اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن عدالتی معاون مقرر جبکہ سینئر صحافی حامد میر اور مظہرعباس بھی عدالتی معاونت کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کےعلم میں لایا گیا میڈیا ورکرزاورصحافیوں کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر قانون سازی موجود نہیں ہے۔

Advertisement

تحریری حکم نامے کے مطابق درخواست گزارنے آئین کے آرٹیکل 9٫14,19 اور 19 اے کے تناظر عوامی مفاد کے سوالات اٹھائے۔ عدالت کو بتایا گیا میڈیا ورکرز ،صحافیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا تعلق بنیادی حقوق کے ساتھ ہے۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا آئی ٹی این آئی میں چالیس ہزار کیسز اس وقت زیر التوا ہیں

اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم  دیا کہ رجسٹرار آئی ٹی این ای زیرالتوا کیسز سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔ یہ سوالات آزادی صحافت سے متعلقہ ہیں آرٹیکل 19 اے شہریوں کو مفاد عامہ سے متعلق معلومات تک رسائی کا حق بھی دیتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے یہ بھی کہا کہ ایڈیٹرز، رپورٹرز اور کالم نویس کی آزادی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ سوال اہمیت کا حامل ہے بین الاقوامی پریکٹس کے تناظر میں بھی دیکھا جانا ضروری ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ یونائیٹیڈ نیشن ہیومن رائٹس کمیشن کے تناظر میں بھی معاونین آئندہ سماعت تک سفارشات جمع کرائیں۔ کیس کو تین ہفتوں کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل
علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور
عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے، ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے، مریم نواز
عوام کے لئے بڑی خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے امور پر اہم اجلاس
پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر