Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز اور تاریخی فراڈ کی داستان ہے، شازیہ مری

Now Reading:

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز اور تاریخی فراڈ کی داستان ہے، شازیہ مری

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز تاریخی فراڈ کی داستان ہے۔

    شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز کیس کا جلد فیصلہ سنائے، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز تاریخی فراڈ کی داستان ہے، جو شخص اپنے احتساب سے فرار ہونا چاہتا ہے وہ احتساب کا ڈھونگ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، عمران خان نے کینسر ہسپتال کے نام پر ممنوع ذراؤں سے چندہ لے کر پی ٹی آئی کے نام چیک کے ذریعے وصول کیا، عمران خان نے وزیرِ اعظم بننے کے کیلئے اسمبلی سے ووٹ حاصل کئے لیکن اسمبلی کو عزت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے بارے میں قانون سازی سوالیہ نشان ہے، مقبوضہ کشمیر پر مودی کی جارحیت پر خاموش بھی چندے کی وجہ تھی، عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سانحہ پر بھی قومی یکجہتی کو ثبوتاژ کیا، آج عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کی بدولت پاکستانی عوام تکلیف میں ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کورونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بے ظابطگیوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں، کورونا وبا کے فنڈز کو بھی عمران خان نے نہیں چھوڑا، عمران خان خرد برد خان کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے غریب بیواہ خواتین کی امانت ہیں، غریب بیواہ خواتین کی رقم عمران خان کے جبڑے سے نکالیں گے، عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ مگر مچھ کے آنسو ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے بے نظیر ایمپلائیز اسٹاک سے محنت کشوں کے 25 ارب روپے چوری کیئے، چور چوکیدار بن جائے تو گھر پر ڈاکے تو پڑیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر