Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کی خریداری پر حکومتی دباؤ مسترد کردیا

Now Reading:

الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کی خریداری پر حکومتی دباؤ مسترد کردیا
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کی خریداری سے متعلق حکومتی دباؤ مسترد کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کی خریداری پر حکومتی دباؤ مسترد کرتے ہوئے واضح اور دو ٹوک پیغام بھجوادیا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کو پیغام بھجوایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن خود مختار اور آئینی ادارہ ہے، ای وی ایم بارے ٹینڈرز سنجیدہ ترین نوعیت کا معاملہ ہے، حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن پر ای وی ایم مشینوں بارے ٹینڈرز کرنے کا دباؤ بڑھایا جارہا ہے، یہ گڈی گڈے کا کھیل نہیں جس پر کوئی دباؤ قبول کریں، الیکشن کمیشن ہر قسم کے دباؤ کو مسترد کرتا ہے، الیکشن کمیشن دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے دائرہ کار کے مطابق امور انجام دے گا، میڈیا کے ذریعے دباؤ بڑھانا یا بیانات سے الیکشن کمیشن مرعوب نہیں ہوگا،

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، الیکشن کمیشن ای وی ایم مشین اور اس سے جڑے ایشوز پر تین اعلی سطحی کمیٹیاں تشکیل دے چکا ہے، تینوں کمیٹیاں چار ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہیں، کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں کنسلٹنٹ ہائر کرکے ٹینڈرز سمیت دیگر امور کو آگے بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کا اصرار ہے کہ آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کرائے جائیں،  حکومت اس حوالے سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران قانون بھی منظور کرایا ہے، لیکن اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ان مشینوں کے ذریعے زیادہ بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوگی، اپوزیشن نے اس قانون کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کا بھی اعلان کررکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر