Advertisement
Advertisement
Advertisement

احساس راشن رعایت پروگرام میں 10 دسمبر تک رجسٹریشن ہو گی، ثانیہ نشتر

Now Reading:

احساس راشن رعایت پروگرام میں 10 دسمبر تک رجسٹریشن ہو گی، ثانیہ نشتر

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ جن کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار روپے سے کم ہے وہ احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹرڈ ہو سکیں گے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی سے پاکستان بھی متاثر ہے ، جب تک مہنگائی ہے، حکومت متحرک یے کہ اس کا توڑ لایا جائے، حکومت نے اسی لیے احساس راشن رعایت پروگرام شروع کیا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کو آٹا ، دالوں اور تیل یا گھی پر ایک ہزار کی رعایت ملے گی، مجھے تہہ دل سے خوشی ہے کہ قومی بینک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہم مل کر عوام کی مشکلات کو حل کریں گے، جن کی ماہانہ آمدنی پچاس ہزار سے کم ہے وہ احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹرڈ ہو سکیں گے، مستحق خاندان کے سربراہ کو 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کرنا ہے، 10 دسمبر تک رجسٹریشن ہو گی،رجسٹریشن صرف اس کی ہو گی جو اپنے نام کی سم سے ایس ایم ایس کرے گا، دکانداروں اور کریانہ مالک کی الگ رجسٹریشن ہو گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دو کروڑ کے لگ بھگ مستحق خاندانوں کو بنیادی اشیائے ضرورت کی خریداری پر رعایت کی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت ہر مہینے زیادہ سے زیادہ ایک ہزار روپے تک کی رعایت مل سکتی ہے۔ ہر ماہ یہ رعایت نئے سرے سے شروع ہو جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر