
شفقت محمود کا کہنا ہےکہ ہمارا تعلیمی نظام دکیا نوسی ہے ہم سب رٹے کی پیداوار ہیں۔
وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے سٹیم ٹیچنگ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اہم پراجیکٹ ہے ،ہم اسے مستقبل میں استعمال کر سکیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ جب دوسری جنگ ختم ہوئی تو دو ملک مکمل تباہ ہوچکے تھے، جن میں جرمنی اور جاپان تھے، لیکن ان دونوں ممالک نے جلدی سے ترقی کی۔
شفقت محمود نے کہاکہ تعلیم ہمارے لئے نہ صرف ضروری ہے بلکہ ناگزیر ہے، ٹیکنالوجی ہر شعبہ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ہم سمجھتے ہیں آنے والے وقت میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھے گا۔
وزیر تعلیم نے کہاکہ چھوٹے بچوں کو بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزید اچھی تعلیم دی جاسکتی ہے، یہ ٹیکنالوجی 30 اسکولوں میں اس وقت ہے ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں اسے لیکر جائیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ الیٹ اسکولز کا کنسیپٹ بھی ختم کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News