امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے طلبہ ملک کا مستقبل ہیں۔
سراج الحق نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بنیادی تعلیم ہر بچے کا حق ہے، کروڑوں بچے پاکستان میں تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہیں، ہمارے طلبہ ملک کا مستقبل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لائبریوں اور لیبارٹریوں کو عالمی معیار کے مطابق اپڈیٹ کرنا ہوگا، طلبہ یونینز طلبہ علموں کا جمہوری اور آئینی حق ہے، طلبہ یونینز فوری بحال کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا 5 فیصد کیا جائے، ہم طلبہ کے تعلیمی حقوق اور مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان میں غریب طلبہ پر تعلیم کے دروازے بند ہو رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کو طلبہ حقوق کی جدوجہد پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News