Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سمیت سندھ بھرمیں ڈینگی کے حملے جاری

Now Reading:

کراچی سمیت سندھ بھرمیں ڈینگی کے حملے جاری
ڈینگی

وفاقی محکمہ صحت نے ڈینگی سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا

سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 57 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 57 نئے کیسز رپورٹ ہیں ، جن میں 46 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

اسکے علاوہ حیدرآباد میں 06 اورعمرکوٹ میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ نومبرمیں ڈینگی کے 397 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اکتوبرمیں ڈینگی کے 1864 کیس رپورٹ ہوئے اور ستمبر میں ڈینگی کے 603 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سندھ میں اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 4154 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ رواں سال سندھ میں ڈینگی وائرس سے 15 اموات ہوچکی ہیں۔

Advertisement

اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4167 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے وار کم ہونے لگے ، چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 45 شہری میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2399 ہوگئی ہے۔

جبکہ شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے27 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر شہری علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1768 ہوگئی ہے۔

جنوبی پنجاب میں ڈینگی وائرس کی صورتحال

Advertisement

دوسری جانب ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ملتان کے نشتراسپتال میں ڈینگی کے 32 مریض زیرعلاج ہیں۔

نشتراسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زیرعلاج 20مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی جبکہ 12 مریض کی رپورٹ کا انتظار ہورہا ہے۔

نشتراسپتال کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈینگی میں مبتلا مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر