Advertisement
Advertisement
Advertisement

نور مقدم کیس: سی سی ٹی وی کا ٹرانسکرپٹ سامنے آگیا

Now Reading:

نور مقدم کیس: سی سی ٹی وی کا ٹرانسکرپٹ سامنے آگیا
نور مقدم

نور مقدم قتل کیس میں سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ سے متعلق اہم دستاویز سامنے  آگئی۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ میں دل ہلا دینے والے خوفناک مناظر کا ذکر بھی موجود ہے۔

سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ کے مطابق 18 جولائی کو رات 10 بج کر 18 منٹ پر نور مقدم فون سنتے ہوئے ملزم ظاہر جعفر کے گھر میں داخل ہوئیں، 19 جولائی کو رات 2 بج کر 39 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم بیگ لے کر گیٹ سے نکلتے نظر آتے ہیں اور مین گیٹ کے باہر ٹیکسی میں سامان رکھ کر دوبارہ گھر میں داخل ہوتے ہیں۔

اس کے بعد رات 2 بج کر 41 منٹ پر نور مقدم انتہائی گھبراہٹ خوف میں ننگے پاؤں گیٹ کی طرف بھاگ کر آتی ہے۔

چوکیدار افتخار گیٹ کو بند کرتا نظر آتا ہے اس دوران ملزم ظاہر جعفر جلدی آکر مین گیٹ پر نور مقدم کو دبوچ لیتا ہے۔

Advertisement

نور مقدم ہاتھ جوڑ کر ظاہرجعفر کی منت سماجت کرتی نظر آتی ہے۔

ٹرانسکرپٹ کے مطابق ظاہر جعفر اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نور مقدم کو کھینچ کر گھر میں لے جاتا ہے۔

اس کے بعد رات 2 بج کر 46 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم گھر سے نکل کر مین گیٹ پر آتے ہیں، گیٹ سے باہر گلی میں سامان والی ٹیکسی میں دونوں بیٹھ کر جاتے نظر آتے ہیں۔

سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ میں رات 2 بج کر 52 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم بیگ لے کر گھر میں داخل ہوتے ہیں، اس موقع پر مین گیٹ پر افتخار چوکیدار گھر کے صحن میں نظر آتا ہے، جبکہ کالے رنگ کا کتا بھی نظر آتا ہے۔

ٹرانسکرپٹ کے مطابق 20 جولائی کی شام 7 بج کر 12 منٹ پر نور مقدم فرسٹ فلور سے چھلانگ لگا کر جنگلے پر گریں،ان کے ہاتھ میں موبائل فون بھی تھا، وہ لڑکھڑاتی ہوئی بیرونی مین گیٹ پر آئیں۔

نور مقدم باہر جانا چاہتی تھیں، چوکیدار افتخار اور مالی گیٹ بند کرتے نظرآتے ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر ملزم ظاہر جعفر گھر کے فرسٹ فلور کے ٹیرس سے چھلانگ لگا کر گراؤنڈ فلور پر آیا۔

ملزم ظاہر جعفر نے دوڑ کر نور مقدم کو پکڑا اور اسے گیٹ پر بنی کیبن میں بند کرتا نظر آتا ہے، پھر ظاہرجعفر نور مقدم کا کیبن کھول کر موبائل فون چھینتا نظر آتا ہے۔

اس کے بعد ظاہر جعفر نور مقدم کو کیبن سے نکال کر زبردستی گھسیٹ کر گھر میں لے جاتا ہے۔

20 جولائی کو رات 8 بج کر 6 منٹ پرتھراپی ورکس کی ٹیم گھر کے گیٹ سے اندر آتی ہے۔

تھراپی ورک کی ٹیم رات 8 بج کر 42 منٹ پر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرتی نظر آئی۔

سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ کے مطابق رات 8 بج کر 55 منٹ پر تھراپی ورکس ایک زخمی کو گھر سے باہر گیٹ کی طرف لے جاتی نظر آئی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر