Advertisement
Advertisement
Advertisement

خسرہ سے بچاؤ کی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا کردار اہم ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Now Reading:

خسرہ سے بچاؤ کی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا کردار اہم ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا کردار اہم ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے سلسلے میں آگاہی موبائل وین کا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری صالحہ سعید اور ہیلتھ اسپیشلسٹ یونیسف ڈاکٹر طاہر منظور و دیگرافسران موجود تھے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہور شہر کے باسیوں کی خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم بارے آگاہی کیلئے موبائل وینز کو ڈیزائن کروایا گیا ہے، یہ آگاہی موبائل وینز پورے شہر میں لاہوریوں کو خسرہ و روبیلا بیماری سے بچاؤ کا پیغام دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 15 سے 27 نومبر تک خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم چلائی جائے گی، اس مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے پونے 5 کروڑ بچوں کو خسرہ و روبیلا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران روزانہ کی سطح پر37 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا کردار اہم ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم بنیادی طور پر ہماری نسلوں کو بچانے کی مہم ہے، والدین خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں، ہماری حکومت نے پہلے دن سے پروینشن پر کام کیا ہے، حکومتِ پنجاب بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ دورانِ حمل خسرہ و روبیلا کی شکایت پر پیدا ہونے والے بچہ بھی بیمار ہوسکتا ہے، پنجاب کے بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر