آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم آج اپنا چوتھا میچ نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں پاکستان آج اپنا چوتھا میچ نمیبیا کے خلاف ابوظہبی میں کھیلا گا جبکہ میچ پاکستان وقت کے مطابق شام7بجے شروع ہو گا۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے آخری دو گروپ میچوں میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے، ٹیم مینجمنٹ نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف فاسٹ بالر حسن علی، محمد حفیظ اور شاداب خان کی اوسط درجے کی کارکردگی کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہے۔
اس بات کا بھی امکان ہے کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں حیدر علی،عثمان قادر یا محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ محمد رضوان کو آرام دے کر سرفراز احمد کو موقع دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق فاسٹ بالر شاہ نواز دھانی پاؤں کی انجری میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ گزشتہ روز ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آخری دو گروپ میچوں کی تیاری کیلئے سرفراز احمد ، محمد وسیم جونیئر، حیدر علی، خوش دل شاہ سمیت قومی اسکواڈ کے بینچ پر موجود چھ کھلاڑیوں نے دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News