Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور اپنا قبلہ درست کر لیں، اسلم اقبال

Now Reading:

ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور اپنا قبلہ درست کر لیں، اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال

بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور اپنا قبلہ درست کر لیں۔

میاں اسلم اقبال نے آٹا اور چینی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، محکمہ زراعت اور خوراک کے سیکرٹریز کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر نے مختلف دکانوں اور اسٹورز پر چینی اور آٹے کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

میاں اسلم اقبال نے دعویٰ کیا کہ چینی 90 روپے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1100 روپے میں ہر جگہ دستیاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ در آمدی چینی اور مقامی چینی کی مٹھاس اور غذائیت میں کوئی فرق نہیں، ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور اپنا قبلہ درست کر لیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خور کے خلاف مقدمہ یا جرمانہ نہیں بلکہ دکان سیل کر دی جائے گی، دکانداروں کو اگر ڈیلروں سے چینی کے حصول میں مشکل آئے تو وہ ڈپٹی کمشنر آفس سے رابطہ کریں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں چینی اور آٹے کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر