Advertisement
Advertisement
Advertisement

فائزر ویکسین کی 15 لاکھ سے زائد خوراک پاکستان پہنچ گئی

Now Reading:

فائزر ویکسین کی 15 لاکھ سے زائد خوراک پاکستان پہنچ گئی

فائزر ویکسین کی 15 لاکھ سے زائد خوراک پاکستان پہنچا دی گئیں۔

فائزر ویکسین کی 15 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ خوراک پاکستان پہنچا دی گئی ، یہ کھیپ کوویکس پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔

Advertisement

امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکا کی طرف سے کوویکس کے ذریعے عطیہ کردہ فائزر ویکسین پاکستان پہنچا دی گئیں۔

امریکی سفارت خانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں پاکستان کے لوگوں کو ویکسین دینے میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

امریکی سفارت خانہ نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں پاکستان کو عطیہ کرچکے ہیں جبکہ ویکسین غیر مشروط طور پر پاکستان کو عطیہ کی گئی۔

واضح رہےکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 240 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 06 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

Advertisement

ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28606 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 79 ہزار 636 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22855 ہے۔

این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کےدوران32 ہزار 466 کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔

Advertisement

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 298 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 28 ہزار 473 ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر