Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی بحران کا ذمہ دار سندھ کو ٹھہرانا منافقت پر مبنی ہے، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

چینی بحران کا ذمہ دار سندھ کو ٹھہرانا منافقت پر مبنی ہے، ناصر حسین شاہ
ناصر حسین شاہ

موبائل یونٹ سے عوام کو دانتوں کے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ناصر حسین

وزیر بلدیات و ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ اور رورل ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چینی بحران کا ذمہ دار سندھ کو ٹھہرانا منافقت پر مبنی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ چینی بحران کے معاملے پر وفاقی وزراء عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، چینی بحران کا زمیدار سندھ کو ٹھہرانا منافقت پر مبنی ہے، باقی تینوں صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، کیا وہاں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ شگر ملز پنجاب میں ہیں کیا سب کام کر رہی ہیں؟ ہمت کریں اور تفصیلات بتائیں پنجاب کی کتنی شگر ملز نے کرشنگ شروع کی ہے؟ جھوٹ یوٹرن پی ٹی آئی حکومت کی یہ ہی کارکردگی ہے، عمران خان نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کرنے والے ترجمانوں کی فوج رکھی ہوئی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو نوازنے کے لئے چینی ایکسپورٹ کی جاتی ہے اور پھر وہی چینی مہنگے داموں امپورٹ کی جاتی ہے، پاکستان میں حالات کی بہتری کے لئے امید کی کرن صرف بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

وزیر بلدیات و ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ اور رورل ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی، معاشی استحکام، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی بلاول بھٹو ذرداری کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر