Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج پی ڈی ایم کا شو ایک بار پھر ناکام رہے گا، حسان خاور

Now Reading:

آج پی ڈی ایم کا شو ایک بار پھر ناکام رہے گا، حسان خاور
حسان خاور

حسان خاور کا ٹوئٹ

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں پی ڈی ایم کا شو ایک بار پھر ناکام رہے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں، کرپٹ ٹولے کی پناہ گاہ بن چکی ہے، ”کرپشن کے مگر مچھ“ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن کے چلے ہوئے کارتوس ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان، شہبازشریف اور بلاول قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے، یہ تینوں سیاست دان ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عوام انہیں 2018 کے عام انتخابات میں مسترد کر چکی ہے، قوم ملک کو لوٹنے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی، آج کراچی میں پی ڈی ایم کا شو ایک بار پھر ناکام رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں، اس ٹولے کی حالت قابل رحم ہے۔

Advertisement

حسان خاور نے مزید کہا کہ بند گلی میں پھنسی ہوئی اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی، یہ وہ عناصر ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا، رسوائی اور شرمندگی ان کا مقدر ہے اور رہے گی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم بڑھتی ہوئی مہنگائی پر آج حکومت کے خلاف کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔ احتجاجی مظاہرے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین اور کارکنان بھی شریک ہوں گے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے انتظامات کیےگئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران ریگل چوک کے اطراف آنے اور جانے والی سڑکوں کو بند کرکے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے، جے یوآئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد سومرو، اسلم غوری سمیت پارٹی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا تھا۔

جے یو آئی سندھ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کراچی میں دو روزہ قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے
گورنر راج لگا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈا پور
پاک بھارت تعلقات کیسے بہتر کیے جاسکتے ہیں؟ شاہد آفریدی نے بتادیا
کاروبار میں آسانی کیلئے تجارتی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم
دھاندلی کی پیداوار اسمبلیاں کسی بھی طور قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر