Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی سلامتی ادارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، طاہر اشرفی

Now Reading:

قومی سلامتی ادارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، طاہر اشرفی

پاکستان کا فلسطین کےلیے وہی مؤقف ہےجوقائداعظم کاتھا، مولاناطاہراشرفی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی ادارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دعا گو ہوں کہ پولیس سلامتی اداروں کے جوان شہید ہوئے ان کے درجات بلند اور زخمیوں کو صحت عطا فرمائے، قومی سلامتی ادارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، پولیس کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علماء کونسل پانچویں اسلام کانفرنس 20 فروری کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی، امام خانہ کعبہ سمیت دنیا کے دیگر ملکوں سے علماء کرام پاکستان آئیں گے، کانفرنس کا عنوان عالم اسلام کو باہمی اتحاد سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ افغانستان کے حالات تقاضا کرتے ہیں امن کے لئے کوشش کریں، دسمبر یا جنوری میں 70 علماء اسلام کی ورچوئل کانفرنس ہوگی،تمام اہم شہروں میں علماء کرام کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فحاشی و عریانی دہشت گردی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے علماء کرام کو کردار ادا کرنا ہے، نظریہ پاکستان اسلامی تعلیمات کے مخالف جو لوگ ہیں انہیں گرفتار کیا گیا جو مختلف ویب سائٹس پر لالچ سے ناموس رسالت پر حملہ آور کرواتے ہیں، علماء پر بڑی ذمہ داری ہے جو موجودہ حالات میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

Advertisement

    انہوں نے کہا کہ فکری و تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عصر کے تقاضوں پر بات کی جائے، قرآن و سنت ہی حقیقی ریاست مدینہ مل سکتا ہے، ملک میں وحدت و اتحاد کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ عقیدہ ختمِ نبوت پر مسجد و مدرسے میں کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، اگر عقیدہ ختمِ نبوت یا اہلِ بیت پر کوئی بات کریں گے تو ان کے مقابلے میں سب سے پہلے ہم کھڑے ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر