
اسد عمر
اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے جنوبی افریقہ کے 6 ممالک اور ہانگ کانگ سے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کی دریافت کے بعد سفری پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نئے کورونا ویرینٹ کے آنے کے بعد 12 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ویکسین لگانا ضروری ہوگیا ہے۔
Based on the emergence of the new covid variant, notification has been issued restrict travel from 6 south african countries and Hong Kong. The emergence of new variant makes it even more urgent to vaccinate all eligible citizens 12 years and older.
Advertisement— Asad Umar (@Asad_Umar) November 27, 2021
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والا خطرناک وائرس کے برطانیہ میں دو کیسز سامنے آگئے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والا خطرناک وائرس کےکیسز نوٹنگھم اور چیمسفورڈ میں سامنے آئے، علاقے میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
برطانیہ میں اومیکرون وائرس سے متاثرہ افراد آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ جب سے جوائنٹ سیشن میں اپوزیشن کو شکست ہوئی ، ن لیگ اور سہولت کاروں کی پریشانی واضح ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ چاہے ملک کا جتنا بھی نقصان ہونواز شریف اورسہولت کار ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں ، اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان کے سہولت کار بھی سرگرم ہیں۔
اسد عمر نے کہا تھا کہ نواز شریف کی ناراضگی یہ ہے کے عدلیہ اورفوج ان کی مدد کیوں نہیں کر رہے ، نواز شریف کو وہ عدلیہ چاہیے جو فون پر ہدایات لے کر فیصلے کرتی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News