وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم یکجان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں زخمی افراد کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم یکجان ہے۔
سردار عثمان بزدار نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم نے لازوال قربانیاں دی ہیں، مٹھی بھر دہشت گردوں کے مذموم عزائم اتحاد و اتفاق سے ناکام بنائیں گے۔
واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران میں زوردار دھماکہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے میں 1 گاڑی اور قریبی دکانوں میں بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News